ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک انتخابات میں 2613 امیدوار میدان میں اترے، نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد کا منظر نامہ

کرناٹک انتخابات میں 2613 امیدوار میدان میں اترے، نامزدگیاں واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد کا منظر نامہ

Tue, 25 Apr 2023 16:53:31    S.O. News Service

بنگلورو،25/اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک اسمبلی کے لئے 10 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کی نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب ریاست بھر میں جملہ 2613 امیدوار 224 حلقوں میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں رہ گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں 2427 مرد ، 184 خواتین اور 2 /امیدوار تیسری جنس کے ہیں۔

حکمران بی جے پی نے تمام 224 حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے ہیں، کانگریس نے 223 امیدوار کھڑے کئے ہیں ، عام آدمی پارٹی نے 209 ا میدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ بی ایس پی ۔ سے 133 امیدوار میدان میں ہیں ، جنتا دل (ایس) کے 207ا میدوار کھڑے ہوئے ہیں ، جنتا دل (یو) سے 8  امیدوار اورای پی پی سے 2 امیدوار ہیں۔ منظور شدہ علاقائی پارٹیوں سے جملہ 685 امیدوار کھڑے ہوئے ہیں اور 918 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

ریاست کے 16 اسمبلی حلقہ ایسے ہیں جہاں 15 سے زیادہ امیدوار ہیں اور ان حلقوں میں دو دو ووٹنگ مشینوں کا استعمال ہوگا ۔ ان میں راجہ جی نگر، ہوسکوٹے، یلہنکا، بیاٹرائن پورا، بلاری سٹی، بانور، گوری بدنور، چکمگلور، چترا درگہ، ہبلی دھارواڑ سنٹرل، کولار، گنگا وتی ، سری رنگا پٹن، کرشنا راجہ نرسہما راجہ اور رائچور شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ امیدوار بلاری سٹی حلقہ سے 24 میدان میں ہیں۔ ہو سکوٹے سے 23 امیدوار کھڑے ہوئے ہیں جبکہ یلہنکا سے 20 امیدوار اترے ہیں۔


Share: